بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب ہوں: شاہین آفریدی نے بورڈ کو آگاہ کردیا

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب ہوں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے کہا کہ میں فیملی مصروفیات سے فارغ ہوکر پہلے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان واپس آجاؤں گا، یہاں بچے کی ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے عمرے کے بعد لندن روانہ ہوں گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہین آفریدی سے متعلق غلط خبر پھیلائی جارہی کہ وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں دستیاب نہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں