حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی پاور نہیں: فاروق نائیک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومت کے پاس پارٹی پر پابندی لگانے کی پاور نہیں ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے ڈکلیریشن کو دیکھ کر سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی، موجودہ حالات سے ملک کو افہام تفہیم سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں نہیں بیٹھیں گی تو ملک کو نقصان ہوگا، پی ٹی آئی اور حکومت اختلافات کو دور کریں، اندرونی اختلافات سے باہر کے دشمن فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فیصلےعدالتوں کے بجائے خود بیٹھ کر کرنےچاہئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں