شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اتحادیوں سے مشاورت بارے آگاہ کیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ن لیگ نواز شریف سے ایک اور ملاقات ہوئی، ملاقات چھانگلہ گلی مری میں ہوئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے صدر آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا۔

ن لیگ کے تین بڑوں کی یہ مسلسل چوتھی بیٹھک ہے، مشاورتی عمل میں کیے گیے تمام فیصلوں سے پارٹی کی سینئر قیادت کو آگاہ کردیا گیا، عاشورہ محرم کے بعد وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اجلاس بلائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں