پابندی کا معاملہ: پی ٹی آئی کا حکومتی پریس کانفرنس کا باضابطہ جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف پر پابندی کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے حکومتی پریس کانفرنس کا باضابطہ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سیاسی اور قانونی محاذ پر یکساں میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی پہلے مرحلہ میں کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلہ پر مشاورت ہو گی، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا بھی مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کر کے حکومتی فیصلوں پر ردعمل دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں