حمزہ اور عبداللہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کے حمزہ اور عبداللہ نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پلیئر حمزہ خان اور عبداللہ نواز امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں مصر کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے حمزہ خان کا مقابلہ مصر کے مروان عسل سے تھا، 48 منٹ جاری رہنے والے میچ میں حمزہ خان نے 3-1 سے فتح حاصل کی، مروان کیخلاف حمزہ کی جیت کا سکور 6-11، 8-11 ، 10-12 اور7-11 رہا۔

پاکستان کے عبداللہ نواز نے بھی اپنا پری کوارٹر فائنل میچ جیت لیا، عبداللہ نے مصر کے عمر اعظم کے خلاف پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 3-1 سے کامیابی حاصل کی، عمر اعظم کیخلاف عبداللہ کی جیت کا سکور 11-8، 9-11، 8-11 اور 10-12 رہا، یوں ایونٹ کی فائنل 8 لائن اپ میں 2 پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ بنا لی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں