اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے اربوں بار بہتر ہے، ثانیہ مرزا

ممبئی: (ویب ڈیسک) ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے اربوں بار بہتر ہے۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹوری میں یہ بات شیئر کی ہے جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنے والد اور بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے اور اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

ثانیہ مرزا نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ صرف یہ کہنا کہ یہ زندگی بھر کا یادگار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ ان کے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں