شہری کا پرند دوست اقدام ، گھر کا باغ ہمنگ برڈ کی پناہ گاہ بنا دیا

کیوبا(ویب ڈیسک) کیوبا کے ایک شہری نے اپنے گھر کے باغ کو دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈ کی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبا کے شہری ہرنابے ہرنینڈر کے اس پرند دوست اقدام سے اس کا نجی باغ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے، جہاں سیاح ہمنگ برڈز سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔

کیوبا کے شہری ہرنابے ہرنینڈر نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پرندوں کی حرکت اتنی تیز ہوتی ہے کہ وہ نظر نہیں آتے،میں نے انہیں سایہ فراہم کرنے اور ان کے کھانے پینے کا بندوبست کرنے کیلئے یہ اقدام کیا،کیونکہ میں دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈز کے بارے میں جانتا ہوں کہ یہ پوناسی کے بیج اور پھل پسند کرتے ہیں ۔

ہرنابے کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ پرندے سیاحوں سے اس قدر مانوس ہوچکے ہیں کہ انہیں اس باغ میں کسی قسم کا غیر محفوظ ہونے کا احساس نہیں ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں