چین کی ’’ لَو گرو‘‘ جو خواتین کو امیروں سے شادی کرنے کے طریقے سکھاتی ہے

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک متنازع خاتون ہے جو خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے کا طریقہ سکھاتی ہے۔

چینی اخبار کے مطابق لی چوانکو نامی خاتون مبینہ طور پر ہر سال 142 ملین یوآن (تقریباً 5 ارب 43 کروڑ روپے) کماتی ہے جس نے خواتین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رشتے اور مالی مشورے فراہم کر کے چین میں محبت کے گرو کے طور پر مقبولیت حاصل کر رکھی ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کو سوشل میڈیا پر فالو کرنے والوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے، لی چوانکو خاص طور پر شادی کو مالی فائدہ حاصل کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتی ہیں اور خواتین کو بھی ایسا کرنا سکھاتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لی چوانکو کے مشورے اکثر تنازعات بھی پیدا کر چکے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ ان کے مشوروں کو رومانوی تعلقات میں غیر اخلاقی یا دھوکا دہی سمجھتے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس متنازع لَو گرو کے ساتھ آن لائن ویڈیو ملاقات یا مشاورت کرنے کے لیے مختلف فیس ہے جو کہ 155 ڈالرز سے شروع ہو کر 1400 ڈالر تک جاتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں