طویل القامت چینی خاتون کو بوائے فرینڈ کی تلاش میں مشکلات

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک طویل القامت خاتون کو بوائے فرینڈ تلاش کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ سے تعلق رکھنے والی انتہائی خوبصورت25 سالہ ژیاؤ مائی نامی خاتون جس کا قد 2.26 میٹرز (7.41 فٹ) ہے۔

تاہم اپنے بہت لمبے قد کی وجہ سے انہیں مناسب بوائے فرینڈ ڈھونڈنے میں مشکل پیش آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ژیاؤ مائی نے خود کو دنیا سے متعارف کرانے کیلئے ایک مختصر ویڈیو کلپ جاری کی جو کہ سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہوگئی، اس کی وجہ اس نوجوان خاتون کا متاثر کن قد ہے کیونکہ وہ مردوں سے بھی زیادہ لمبی ہے۔

خاتون کو ویڈیو شیئر کرنے کا مشورہ اس کی والدہ نے دیا تھا، کیونکہ انہوں نے شنگھائی کی ایک لڑکی کو اپنے لئے رشتہ تلاش کرنے کیلئے اسی طرح ویڈیو کلپ جاری کرتے دیکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں