پابندی اور آرٹیکل 6 کے فیصلہ پر حکومت نے ہمیں نہیں پوچھا: ق لیگ

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر مسلم لیگ ق کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اہم اتحادی ق لیگ بھی پابندی اور آرٹیکل 6 کے فیصلہ سے لاعلم ہے، ق لیگ کے مطابق اس معاملہ پر حکومت نے ہمیں نہیں پوچھا۔

ق لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاملہ اب نوٹس میں آیا ہے، پارٹی میں مشاورت کریں گے، پارٹی مشاورت کے بعد ہی فیصلہ پر ردعمل دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں