مانانوالہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو دکان سے 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

مانانوالہ: (دنیا نیوز) مانانوالہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ڈاکو دکان سے 20 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مانانوالہ میں تقریباً 4 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور وہاں موجود لوگوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، ڈاکوؤں نے دکان میں پڑی 20 لاکھ روپے کی نقدی چھینی اور لے کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں ڈاکوؤں کو دکان میں لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں