میاں چنوں: نوجوان کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر زہر دے دیا، ہسپتال داخل

میاں چنوں:(دنیا نیوز) روٹھی بیوی کو منانے جانا نوجوان شخص کو مہنگا پڑ گیا ،نوجوان کو سسرالیوں نے مبینہ طورپرزہر پلا دیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اللہ رکھا اپنی بیوی رمشا کو منانے سسرال گیا تھا تو سسرال والوں نے مبینہ طورپر پانی میں زہر ملا کر دے دیا،االلہ رکھا کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر میاں چنوں پولیس نے مختلف زاویوں سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں