فرانس: پیرس اولپمکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کیخلاف مظاہرے

پیرس: (ویب ڈیسک) 2024 کے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں روز ہونے والی ہلاکتیں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا ہیں، یوکرین جنگ پر سب جاگ گئے، غزہ کے لوگ مسلمان ہیں تو سب غیر جانبدار بنے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے پیرس اولمپکس ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کہ نسل کشی کرنے والے ملک کی ٹیموں کا اولمپکس گیمز میں خیر مقدم نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کےلیے 88 ایتھلیٹس پر مشتمل دستہ بھیجا جارہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں