چین کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع زیگونگ شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد افراد بلڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

14 منزلہ عمارت کے نیچے واقع شاپنگ سینٹر میں شام کے وقت آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد ریسکیو اداروں نے آپریشن کا آغاز کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں