ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

کوالالمپور: (ویب ڈیسک ) ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

خبررساں ادارے کے مطابق 99 سالہ مہاتیر محمد کو کھانسی کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا ہے۔

مہاتیر محمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم تین دنوں سے ہسپتال میں ہیں اور مزید کچھ دن زیرِ علاج رہیں گے۔

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم کئی سالوں سے عارضہ قلب کا مبتلا ہیں اور انہیں آخری بار 26 جنوری کو انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے دو بار وزیرِ اعظم رہے ہیں ، وہ  مجموعی طور پر 24 سال ملائیشیا کے چوتھے اور ساتویں وزیرِ اعظم رہے اور ان کا آخری دور مئی 2018ء سے فروری 2020ء پر محیط تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں