کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ملزم گرفتار

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہری کی جان لے لی، پولیس نے کارروائی کر کے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت سید ولی کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب پولیس نے کارروائی کر کے کوئٹہ کے علاقے تھانہ گوالمنڈی کی حدود سے 62 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت میر وائس کے نام سے ہوئی، ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں