صحافی پاکستان یا غزہ میں ہوں ان کی حفاظت یقینی ہونی چاہیے: امریکا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے واضح کیا ہے کہ صحافی پاکستان، غزہ یا کہیں بھی ہوں ان کی حفاظت یقینی بنائی جانی چاہیے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ اور حفاظت دنیا میں کہیں بھی اہمیت کا حامل ہے، صحافیوں کو آزادی سے اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صحافی امریکا، پاکستان یا غزہ میں ہوں ان کی حفاظت یقینی ہونی چاہیے، صحافت ایسا مسئلہ ہے جس کو ہم شدت سے محسوس کرتے ہیں، انٹونی بلنکن خود صحافیوں کے معاملے کو دیکھتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں