بھارت میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 4 مسافر جاں بحق

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ ریاست اترپردیش کے شہر گوندا میں پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر ٹرین چندی گڑھ شہر سے ریاست آسام کے شہر دبرو گڑھ جارہی تھی، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں