مخصوص نشستوں کا معاملہ: ن لیگ کی نظرثانی کی درخواست کو نمبر الاٹ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مخصوص نشستوں کی تحریک انصاف کو الاٹمنٹ کے معاملہ پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو CRP312 نمبر الاٹ کیا گیا، سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف تاحال مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی فریق نے نظرثانی دائر نہیں کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں