معاشی بحران کا حل قلیل مدت میں ناممکن، ہمارا مسئلہ آئی ایم ایف ہے: طلال چودھری

کراچی: (دنیا نیوز) سینیٹر انوشہ رحمان اور ن لیگی رہنما طلال چودھری نے کراچی چیمبر کا دورہ کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا کہ ن لیگ بزنس فرینڈلی کے طور پر ہی جانی جاتی ہے، ن لیگ بزنس فرینڈلی پالیسی بناتی ہے، کراچی کی اہمیت بارے کوئی دورائے نہیں ہے، جب بھی موقع ملا کراچی کیلئے کام کیا۔

طلال چودھری نے کہا کہ کراچی کے امن کی بات آئے تو نوازشریف سب کو ساتھ بٹھاتا ہے، کراچی کا امن 2013ء سے 2018ء میں واپس آیا، کراچی میں پچاس موٹرویز ہونی چاہئیں، ڈالر دیر بعد ایک جگہ رک گیا ہے، سٹاک ایکسچینج اچھا پرفارم کر رہی ہے۔

رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ معاشی بحران کا حل قلیل مدت میں نہیں ہے، غریب کا چولہا اور فیکٹریاں نہیں چل رہیں، وزیراعظم کا انڈسٹری پر بھرپور فوکس ہے، ہمارا مسئلہ آئی ایم ایف ہے، ہمارے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں