وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

اسلام آباد: ( دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، متعلقہ وفاقی وزرا اور سیکرٹریز شرکت کریں گے، اجلاس میں صوبوں اور وفاق کے درمیان حل طلب معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں