چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی سربراہی ممبر پاکستان بار کونسل اور انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر پیر مسعود چشتی نے کی، پیر مسعود چشتی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو انگلینڈ میں 31 اگست کو ہونیوالی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وفد کی جانب سے عہدہ سنبھالنے پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کو مبارکباد پیش کی گئی، وفد کی جانب سے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو پھول بھی پیش کئے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں