شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست واپس لے لی گئی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ شہباز گل کے مطابق اس کا بھائی غلام شبیر اسلام آباد کے حدود میں ہے، ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، شہباز گل کو نامعلوم نمبر سے کال آئی ہے، ان کو کہا گیا کہ آپ کا بھائی اسلام آباد میں ہے۔

وکیل درخواست گزار نے مزید بتایا کہ شہباز گل نے ہمیں درخواست اسلام آباد دائر کرنے کی ہدایت کی، جسٹس امجد رفیق نے غلام یاسین کی درخواست پر سماعت کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں