گوجرانوالہ : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

گوجرانوالہ : (دنیانیوز) تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کار سوار شوٹرز نے سڑک کنارے کھڑے افراد پر فائرنگ کر دی ، گولیاں لگنے سے دو حقیقی بھائی موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مظہر اور ذیشان شامل ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان عدالت میں پیشی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ مخالفین فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

آئی جی پنجاب کا نوٹس

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ، آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کاکہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں