روپیہ سستا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 280 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں