کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ کےتحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

کابینہ ڈویژن نے 7 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لیں، بولیاں 7 اگست کو ہی کھولی جائیں گی، توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

زیورات، گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کی جانب سے کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں