سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کر دی

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ بار کے مطابق ایڈہاک ججز کیلئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی مذمت کرتے ہیں، ایڈہاک ججز کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، مقدموں کا التواء ختم کرنا ہے تو مستقل ججز تعینات کئے جائیں۔

سندھ ہائیکورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ نوٹیفکیشن واپس لے کر ہائیکورٹ کے سینئر ججز کو ایلیویٹ کیا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں