ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفد کا جناح ایئرپورٹ کا دورہ مکمل، ایوی ایشن سکیورٹی تسلی بخش قرار

کراچی: (دنیا نیوز) ٹرانسپورٹ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی انسپکٹرز کے وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ ختم، ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سکیورٹی کی تعریف کی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا سیکیورٹی انسپکٹرز کا دورہ 15 سے 18 جولائی تک جاری رہا، دو رکنی وفد میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انسپکٹرز محترمہ باربرا ڈیوریٹ اور مسٹر عبدالطاہر شامل ، اسیسمنٹ کے اختتام پر سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹرز میں ڈی بریفنگ سیشن کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں کینیڈین انسپکٹرز کو سیکرٹری ایوی ایشن کیپٹن (ر) سیف انجم کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار نے کریسٹ اور تحائف پیش کیے، کینیڈین ٹیم نے میزبانی کرنے پر PCAA کا شکریہ ادا کیا اور ایئرپورٹ کے ایوی ایشن سکیورٹی پروٹوکولز کو بین الاقوامی معیار کا اور بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ قرار دیا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) شاہد قادر نے اسیسمنٹ مراحل کی نگرانی کی، جن ایوی ایشن سکیورٹی اقدامات کاجائزہ لیا گیا ان میں مسافروں اور سامان کی سکریننگ، پیری میٹر پروٹیکشن، کارگو، اور کیٹرنگ سیکیورٹی شامل تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ کینیڈین ایوی ایشن انسپکٹرز نے پی آئی اے کی براہِ راست کینیڈا/ ٹورونٹو جانے والی پروازوں کے لیے سکیورٹی پروٹوکولز،رسائی کے کنٹرول، ہوائی جہاز کے تحفظ، سکیورٹی سرچ اور متعلقہ طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کینیڈا کا یہ دورہ ICAO USAP آڈٹ اور GCAA-UAE کی جانب سے کامیاب اسیسمنٹس کا تسلسل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں