باؤلے کتے کے کاٹنے سے 7 ماہ کا بچہ جاں بحق

پاکپتن: (دنیا نیوز) باؤلے کتے کے حملے میں شدید زخمی 7 ماہ کا بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پاکپتن کے نواحی گاؤں کمیریاں میں باؤلے کتے نے 7 ماہ کے معصوم بچے پر حملہ کردیا، باولے کتے نے بچے کا چہرہ بری طرح نوچ کھایا۔

ماں کی چیخ پکار پر اہل علاقہ کے جمع ہونے پر کتا بچے کو چھوڑ کر فصلوں میں بھاگ گیا، سات ماہ کے بچے اسد ولد ہاشم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مقامی لوگوں نے باؤلے کتے کا تعاقب کرکے کھیتوں میں اسے مار ڈالا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں