چیف جسٹس کے پاس ایڈہاک ججز لینے کا اختیار موجود، تنقید بلاجواز ہے: شائق عثمانی

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرقانون جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا کہ چیف جسٹس ایڈہاک ججز لے سکتے ہیں، جو تنقید ہو رہی ہے اس کے جواز کی سمجھ نہیں آتی۔

ماہرقانون جسٹس (ر) شائق عثمانی نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس ایڈہاک ججز لینے کا اختیار موجود ہے۔

جسٹس(ر) شائق عثمانی نے کہا کہ ابھی تو سپریم کورٹ کے پاس پارٹی پابندی کا ریفرنس ہی فائل نہیں ہوا، جو چیز ابھی تک ہوئی نہیں کیسے ججز پر تنقید کی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ کے پاس بہت پینڈنگ کیسز ہیں، تحریک انصاف والوں کوسوچ سمجھ کر بیانات دینے چاہئیں۔

ماہر قانون نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت شورشرابہ ہوتا ہے، ججز کو سیاسی کیسز نہیں سننے چاہئیں، کونسٹی ٹیوشن کورٹ پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے، بارکونسل نے بھی کونسٹی ٹیوشن کورٹ بنانے کا کہا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں