ٹام کروز کے ’مشن امپاسیبل 8‘ کیلئے فضائی اسٹنٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاس اینجلس: (ویب دیسک) ہالی وڈ سپر سٹار ٹام کروز کے ’مشن امپاسیبل8‘ کیلئے فضائی اسٹنٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر وائرل ہیں جس میں اداکار کو ایک الٹے طیارے پر لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرسٹوفر میکوائر کی ہدایت کاری میں فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ فلم 23 مئی 2025 کو ریلیز ہوگی جو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ ریکنگ‘ کا دوسرا حصہ ہے۔

قبل ازیں ’مشن امپاسیبل 7‘ میں ایک اسٹنٹ کو اداکار نے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک سین قرار دیا تھا، اس اسٹنٹ کے لیے ٹام کروز نے 50 سکائی ڈائیونگ سیشنز میں شرکت کی اور 13 ہزار بار موٹرسائیکل سے جمپ لگائی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں