دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانیکی ضرورت ،صدر

دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانیکی ضرورت ،صدر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری نے دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہونے کے ناطے تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

صدر مملکت دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے گفتگو کررہے تھے جن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔صدر نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں ، قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی اداروں خاص طور پر نوجوان پارلیمنٹرینز اور طلبہ کے مابین روابط بڑھانا ہوں گے ۔ ملاقات میں پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے ، بین الاقوامی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ کی تجارت سے 27 ملین ڈالر کمائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر 20 لاکھ پائیدار مکانات کی تعمیر شروع کر دی۔ سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے منسلک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ۔سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے پاکستان کے ساتھ متحرک تعاون پر روشنی ڈالی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں