بارشی پانی کے جلد نکاس کیلئے ارکان اسمبلی نگرانی کریں:مریم نواز

بارشی پانی کے جلد نکاس کیلئے ارکان اسمبلی نگرانی کریں:مریم نواز

لاہور (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو نکاسی آب کے آپریشن کی نگرانی کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو بارشی پانی کے جلد نکاس کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کو نکاسی آب کے آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی ہے ،ان کا کہناتھا کہ ارکان اسمبلی فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کی عمل کی مانیٹرنگ کریں، تمام ایم پی اے چھوٹے بڑے شہروں اور متعلقہ علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں، عوام کی سہولت کے لئے ہر شہر، ہر گلی محلے میں بارشی پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے ۔وزیر اعلی ٰنے شدید بارش کے باعث متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا اور انتظامی افسروں اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کاحکم دیا ،ان کاکہناتھاکہ لاہور اور دیگر شہروں میں بارشی پانی کی جلد نکاسی کی جائے ،گلی محلوں اور روڈز سے بارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے بارشی پانی کے نکاس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اورکہاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن اور متعلقہ انچارج موجود رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں