پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز ،طبی معائنے کے بعد مکمل آرام کا مشورہ

پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز ،طبی  معائنے کے بعد مکمل آرام کا مشورہ

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز ہو گئی ، طبی معائنہ کیلئے ہسپتال لایا گیا ۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے 45 منٹ تک معائنہ کیا ۔ پرویزالٰہی کی ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے ۔ پرویزالٰہی کے بلڈ سیمپل بھی لیے گئے ۔ پرویزالٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے ۔ ڈاکٹروں نے پرویزالٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں