فیض حمید نے مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی، گرفتاری معجزہ:ڈار

فیض حمید نے مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی، گرفتاری معجزہ:ڈار

اسلام آباد(دنیا نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے فیض حمید کی گرفتاری ‘‘معجزہ’’ قرار دے دی۔اسلام آباد میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے معاملے پر ردعمل میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ تھا۔

 اس معجزے پر حیران ہوں، پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں، یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا، 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی، ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، میں بھی فیض کے متاثرین میں شامل ہوں، فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں