پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کا امکان

پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کا امکان

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہونے کا قوی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ کے پانچوں دن یعنی 21 سے 25 اگست تک بارش کا امکان ہے جبکہ پیشگوئی کے باعث سٹیڈیم کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے جس پچ کو استعمال کیا جائے گا اس فیصلہ بھی تاحال نہیں ہوسکا۔دوسری طرف راولپنڈی ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ سکواڈ نے چوتھے روز بھی پریکٹس سیشن کیا،پنڈی سٹیڈیم میں پاکستان کے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔بیٹرز کیلئے نیٹس میں خصوصی گھاس والی پچز تیار کی گئیں، بارش رکنے کے بعد ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کے سیشنز کئے ،دوسری طرف گراؤنڈزمین نے راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پچ کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ پر گھاس ہوگی جو فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ سازگار ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں