100 کروڑ کا بزنس! شردھا کپور کی استری 2 نے تاریخ رقم کردی

100 کروڑ کا بزنس! شردھا کپور  کی استری 2 نے تاریخ رقم کردی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ‘استری 2’ نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم استری 2 نے اپنی کامیاب سٹوری لائن، ہارر اور کامیڈی کے تڑکے کی بدولت ریلیز کے صرف دو دن میں بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 76.5 کروڑ بھارتی روپے جبکہ دوسرے دن 30 کروڑ بھارتی روپے کمائے ، اس طرح ’استری 2 نے صرف دو دن میں 106.5 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں