خاتون نے مکے مار کر بوائے فرینڈکی گاڑی کے شیشے توڑ دئیے

 خاتون نے مکے مار کر بوائے فرینڈکی گاڑی کے شیشے توڑ دئیے

کوالالمپور(نیٹ نیوز)پارٹنر کے دھوکہ دینے پر خاتون نے اس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو گاڑی کی کھڑکیوں کو توڑتے ہوئے دیکھا گیا جن کی کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ یہ واقعہ پرلنگ جوہر میں پیش آیا، غصے سے بھری خاتون اپنے پارٹنر کی گاڑی کو نقصان پہنچاتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کرمکوں سے کار کے شیشے توڑ رہی ہے ۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ پارٹنر کے دھوکہ دینے پر خاتون کا سخت رد عمل۔ملائیشین پولیس چیف بلویر سنگھ کے مطابق وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اگر خاتون کا پارٹنر قصوروار پایا جاتا ہے، تو اسے سیکشن 427 کے تحت 5 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں