میرا کو لوگوں کی چغلیاں چھوڑ دینی چاہیے، ریشم

 میرا کو لوگوں کی چغلیاں چھوڑ دینی چاہیے، ریشم

لاہور(شوبز ڈیسک)فلم سٹار ریشم نے اداکارہ میرا کو لوگوں کی چغلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں ریشم نے اداکارہ میرا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا اگر مجھ سے ملتی ہیں تو میرے سامنے دو تین لوگوں کی برائیاں کرتی ہیں اور اسی طرح جب دوسرے لوگوں سے ملتی ہیں تو اُن کے سامنے میری چغلیاں کرتی ہیں۔ میرا کو کسی ایک دوست کے ساتھ تو ایماندار ہونا چاہیے، اُنہیں اب اس عُمر میں چغلیاں چھوڑ دینی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں