ہمت کارڈ:ایم او یو پر دستخط،مریم نواز کی 15ستمبرسے ادائیگی کی ہدایت

ہمت کارڈ:ایم او یو پر دستخط،مریم نواز کی 15ستمبرسے ادائیگی کی ہدایت

لاہور (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط کئے گئے۔

ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اخترمحموداور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے -بینک آف پنجاب65ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا-پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیں گے -پہلے مرحلے میں 40ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے -مستحق خصوصی افراد کے لئے ہمت کارڈ میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا۔ مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی ہے -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈکے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت ہی خاص ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں