شکیب پر قتل کا مقدمہ، بنگال کرکٹرز حمایت میں سامنے آگئے

شکیب پر قتل کا مقدمہ، بنگال کرکٹرز حمایت میں سامنے آگئے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو اور مشفیق الرحیم ساتھی کرکٹر شکیب الحسن کی حمایت میں سامنے آ گئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں نجم الحسین شانتو نے کہا کہ شکیب بھائی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، انہوں نے دنیائے کرکٹ میں 17 سالوں میں ملک کا نام بلند رکھا ہوا ہے ، ان پر ایسا کیس غیر متوقع ہے ۔ نئے بنگلہ دیش میں ہم کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں، امید ہے تاریکی ختم ہو گی اور نئی روشنی ہو گی۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بیٹر مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ شکیب الحسن جیسے چیمپئن کے ساتھ کھیلنے پر فخر ہے ، بطور بھائی اور ساتھی کھلاڑی ان کے مشکل وقت میں بھی ان کا ساتھی ہوں، میں شکیب کے خلاف غلط الزامات کی حمایت نہیں کرتا، مجھے معلوم ہے کہ وہ کبھی غیر انسانی کام نہیں کر سکتے ۔ دوست ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اورشکیب الحسن کو دورہ پاکستان سے نکال کر تحقیقات کیلئے بلانے کیلئے بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں