مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز

مرتے دم تک سرجری! حفیظ  کا چیئرمین پی سی بی پر طنز

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی بنگلادیش سے بدترین شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔۔

اورسماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد دیے گئے سرجری کے بیان پر بھی طنز کے نشتر چلاتے ہوئے لکھاکہ مرتے دم تک سرجری جاری ہے ۔۔۔۔!!

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں