صدر زرداری کی لاہور آمد ، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر جاکر تعزیت

صدر زرداری کی لاہور آمد ، کیپٹن  محمد علی قریشی شہید کے گھر جاکر تعزیت

لاہور (سپیشل رپورٹر)صدرآصف زرداری گزشتہ روز لاہور کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے کراچی چلے گئے ، لاہور میں کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر گئے ، لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

فاتحہ خوانی کی،ان کی خدمات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا ،صدر نے اس موقع پر کہا کہ مُشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے ، زرداری نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سراہا اور کہا قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں