آرمی وار گیمز اختتام پذیر، وزیراعظم کی شرکت ، بریفنگ

آرمی وار گیمز اختتام پذیر، وزیراعظم کی شرکت ، بریفنگ

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی اور انہیں وارگیم اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع، وزیر خزانہ،وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی،وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں تزویراتی استحکام اور ایٹمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا،وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کا کلیدی کردار جوہری جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ضروری ہے ،انہوں نے روزگار کے جدید تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی تعریف کی جن کا مقصد ڈیٹرنس نظام کو بڑھانا اور جو جارحیت کی صورت میں کسی بھی مخالف کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے ،اس موقع پرعسکری قیادت نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، عسکری قیادت نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاک فوج موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں