پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کا بھاری خمیازہ بھگتا:وزیر اطلاعات

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کا بھاری خمیازہ بھگتا:وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نامہ نگار، اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا موسمیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ ہے ، اس حوالے سے عالمی شراکت داروں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ، ترقی یافتہ ممالک کے تعاون سے اس مسئلے سے نمٹنا ہے۔

 زہریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ دو فیصد سے بھی کم لیکن نقصانات کا سب سے زیادہ اور بھاری خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑتا ہے ،حکومت نے شجرکاری، کلین گرین انرجی، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے نمائندوں اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تحت ایتھوپیا کی نیو ایئر کلچرل نائٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایتھوپیا اپنے ثقافتی تنوع اور بے پناہ مواقع کیلئے جانا جاتا ہے جو اسے ترقی پذیر اور مواقع کی سرزمین بناتا ہے ۔ امید ہے ایتھوپیا ایئر لائنز کا براہ راست فضائی آپریشن دونوں ممالک کے عوام ، کاروبار، سیاحت اور ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں