ملکی معیشت بلند پرواز کیلئے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی:مریم نواز

ملکی معیشت بلند پرواز کیلئے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی:مریم نواز

لاہور(دنیانیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاہے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو معاشی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دے دیا ۔

 وزیراعلیٰ مریم ایک بیان میں مزید کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لئے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے ،آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طور پر ظہور ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شریف کی قیادت میں عوام کی معاشی مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے ۔معیشت کا مستحکم ہونے کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہونا خوش آئند امر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہے ۔ مریم نوازنے کہاکہ حکومتی معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے ۔پنجاب میں ضروری اشیا خورونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔مریم نوازشریف نے حضرت میاں میرؒ کے 401ویں عرس پرحرف عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی دینی او ر روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے حضرت میاں میرؒ کے عرس پر زائرین کی فول پروف سکیورٹی اور آنے والے عقیدت مندوں کے لئے بہترین انتظامات کاحکم دیا ۔انہوں نے کہاکہ حضرت میاں میر ؒ کے عرس پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، انہیں کسی قسم کی تکلیف اور پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں