موٹر سائیکل چوری کی 15 پر جھوٹی کال کرنے والا گرفتار

موٹر سائیکل چوری کی 15 پر جھوٹی کال کرنے والا گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر) لین دین کے تنازع پر موٹر سائیکل چوری کی 15 پر جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کوٹ لکھپت پولیس کے مطابق ملزم کا اسد نامی شخص سے پیسوں کے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا جس پر ملزم نے اسد کو پھنسانے کے لئے اس کے خلاف 15 پر موٹر سائیکل چوری کی جھوٹی کال کر دی۔پولیس کا کہنا تھا تحقیقات میں ملزم انوار نے جھوٹی کال کرنے کا اعتراف کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں