غزہ :اسرائیلی حملے ، خاندان کے 5افراد سمیت 40شہید

غزہ :اسرائیلی حملے ، خاندان کے 5افراد سمیت 40شہید

غزہ،میڈرڈ (اے ایف پی ،رائٹرز ،مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 40شہری شہید،بیسیوں زخمی ہو گئے ۔

  ادھر لبنان پر صیہونی حملے میں 3شہری شہید،10 زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں مسلم ممالک اور یورپی یونین کا اجلاس ہوا جس میں فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا۔اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل، فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی، ناروے ،سلووینیا ، مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، انڈونیشیا، نائیجیریا،ترکیہ و دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ۔ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا دو ریاستی حل پر عملدرآمد ہی امن کا واحد راستہ ہے ۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ میں جنگ کو روکنے کیلئے ایک نئی اجتماعی کوشش پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے آئرین خان اور فرانسسکا البانیس نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں صحافیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملے کئے جارہے ، ہراساں بھی کیا جا رہا ہے ، انہوں نے اسرائیل پر جنگی جرائم کی رپورٹنگ کو روکنے کی کوشش کا الزام بھی لگایا۔ ٖمغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی ترک نژاد خاتون کی لاش ترکیہ پہنچا دی گئی ۔استنبول کے گورنر داوت گل سمیت ترک حکام نے استنبول کے ہوائی اڈے پر تابوت وصو ل کیا اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں