دوست پر تشدد، فائرنگ سے ہراساں کرنیوالے 3دوست گرفتار

دوست پر تشدد، فائرنگ سے  ہراساں کرنیوالے 3دوست گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)اسلا م پو رہ کے علا قہ میں اپنے ہی دوست پر شک کی بنیاد پر تشدد کرنے والے ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 ملزموں نے شہری عاطف عرف عاطو کو تشدد کے دوران مرغا بنایا اور ہراساں کرنے کے لیے زمین پر فائرنگ کرتے رہے ۔ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سٹی کی جانب سے فوری ملزموں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا،گرفتار ملزموں میں ریحان ،طلحہ اور سلمان شامل ہیں ، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں