اقبال ٹاؤن: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 60سالہ شخص قتل

اقبال ٹاؤن: معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 60سالہ شخص قتل

لاہور(کرائم سیل)اقبال ٹاؤن کے علاقے بھیکے وال موڑ میں معمولی تلخ کلامی پر فائزنگ سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہونے کا معاملہ۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملزم اور دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے ۔ سہیل اور عرفان کا سگریٹ جلانے پر جھگڑا ہوا جس کے دوران سہیل نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 60 سالہ سرور،راہ گیر محبوب اور ذیشان زخمی ہو گئے ۔ ملزم سہیل بھی زخمی ہوا جس کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے زخمی ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے زخمی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں